Pages

Tuesday, 25 March 2014

فوائد و فضائل درود شریف



فوائد و فضائل درود شریف

ساقئی کوثر شافع محشر، حضور انور سید دو عالم ﷺ کی ذات بابرکت پر درود شریف بھیجنا ایسا عظیم اور اعلیٰ کام ہے کہ خود خالقِ کائنات بھی اسے کرتا ہے۔ اس کی معصوم مخلوق فرشتے بھی اسے سر انجام دیتے ہیں اور تا قیامت ایمان والوں کو اس بابرکت کام کا حکم دیا گیا ہے۔ درود شریف کت متعلق خود آقائے دو عالم ﷺ کا ارشاد مبارک ہے ‘‘جو مجھ پر ایک مرتبہ درود شریف بھیجے پروردگار اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے اس کے دس گناہ معاف اور دس درجات بلند فرماتا ہے۔’’ اسی طرح ایک اور حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے ‘‘جو شخص مجھ پر سو مرتبہ درود و سلام بھیجے گا، اللہ تعالیٰ اس کی پیشانی پر لکھ دے گا کہ میں نے اس بندے کو نار جہنم سے آزاد اور منافقت سے بری فرما دیا ہے’’۔ اسی طرح ایک اور حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ ‘‘دعائیں زمین اور آسمان کے درمیان معلق رہتی ہیں جب تک کہ ان دعاؤں میں درودِ پاک شامل نہ ہو’’ اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے علمائے کرام و مشائخ عظام نے عجیب بات یہاں فرمائی کہ بندہ جو بھی دعا کرے اس کے متعلق یقین سے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ دعا سو فیصد قبول ہوگی۔ سوائے درود شریف کے اس لیے جب بندہ کہتا ہے کہ اے اللہ! توں رحمت نازل فرما محمدﷺ اور آل محمدﷺ پر تو اس دعا کا سو فیصد قبول ہونا ایک سو ایک فیصد یقینی ہے لہٰذا درود شریف کو وردِ زبان بنا لیں۔ جس طرح درود شریف کے باطنی فوائد ہیں، کچھ ظاہری اور جسمانی فوائد بھی ہیں، اگر زیادہ دیر ایک ہی پہلو پر بیٹھے بیٹھے پاؤں یا ہاتھ سن ہو جائیں، تو فوراً درود شریف کا ورد دورانِ خون کو معتدل کر کے سن ہونے کی کیفیت کو دور کرتا ہے۔ اگر کوئی چیز لکھتے یا پڑھتے ہوئے بھول جائیں تو درود شریف کا ورد اس بھولی ہوئی چیز کی یاد دہانی کے لیے اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے۔ اگر شدید غصہ ہو جو کسی طرح بھی ختم نی ہوتا ہو تو غصہ کرنے والا خود درود شریف پڑھے یا اس کے دائیں بائیں والا کوئی اس پر درود شریف پڑھ کر پھونکے تو اس کا غصہ ٹھنڈا ہوجائے گا، لڑائی محبت میں بدل جائے گی۔ انشأاللہ آج کل فکر و خطرات نے ہر شخص کو موذی امراض میں گھیر رکھا ہے۔ انہی امراض میں سے ایک مرض ہائی بلڈ پریشر ہے۔ بلڈپریشر جو کوئی سا بھی ہو، بالخصوص ہائی بلڈپریشر میں درود شریف کا ورد ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رکھتا ہے۔

No comments:

Post a Comment