حضورﷺ کی زیارت
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى رُوْحِ مُحَمَّدٍ فِی الْاَرْوَاحِ وَصَلِّ عَلٰی جَسَدِ مُحَمَّدٍ فِی الْاَجْسَادِ وَصَلِّ عَلٰی قَبْرِ مُحَمَّدٍ فِی الْقُبُوْرِ
جو شخص یہ درود شریف پڑھے گا اس کو خواب میں حضورﷺ کی زیارت ہو گی ﴿فضائل درود۔صفحہ ۴۷﴾
فائدہ: ‘‘القول البدیع’’ میں حضورﷺ کا یہ قول نقل کیا ہے کہ ‘‘جو یہ درود شریف پڑھے گا وہ مجھے خواب میں دیکھے گا اور جو مجھے خواب میں دیکھے گا میں اس کی سفارش کروں گا اور میں جس کی سفارش کروں گا وہ میرے حوض سے پانی پئے گا اور اللہ تعالیٰ اس کے بدن کو جہنم پر حرام کردے گا۔(فضائل درود)
زیارت کے لیے اس درود شریف کو سوتے وقت باوضو ستر بار پڑھنا مجرب ہے۔ اور اس کے ساتھ مابعد والا درود شریف بھی ملا کر پڑھیں۔
No comments:
Post a Comment