Darood Shareef & Other Wazaif: رات کو سوتے وقت کے عملیات

رات کو سوتے وقت کے عملیات



رات کو سوتے وقت کے عملیات
حضور اقدس ﷺ نے ایک مرتبہ حضرت علی ؓ سے ارشاد فرمایا کہ اے علیؓ رات کو روزانہ پانچ کام کر کے سویا کرو۔
۱۔ چار ہزار دینار صدقہ دے کر سویا کرو!
۲۔ ایک قرآن شریف پڑھ کر سویا کرو!
۳۔ جنت کی قیمت دے کر سویا کرو!
۴۔ دو لڑنے والوں میں صلح کراکر سویا کرو!
۵۔ ایک حج کر کے سویا کرو!
حضرت علی ؓ نے عرض کیا۔ یا رسول اللہﷺ یہ امر محال ہے مجھ سے کب ہو سکیں گے پھر حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ (۱) چار مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر سویا کرو اس کا ثواب چار ہزار دینار کے برابر ہے۔ (۲) تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر سویا کرو اس کا ثواب ایک قرآن مجید کے برابر ہے۔ (۳) دس مرتبہ استغفار پڑھ کر سویا کرو دو لڑنے والوں میں صلح کرانے کے برابر ثواب ہو گا۔ (۴) دس مرتبہ درود شریف پڑھ کر سویا کرو جنت کی قیمت ادا ہو گی۔ (۵) چار مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھ کر سویا کرو ایک حج کا ثواب ملے گا۔
اس پر حضرت علی کرم اللہ وجہٗ نے عرض کیا یا رسول اللہﷺ اب تو میں روزانہ یہی عملیات کر کے سویا کروں گا۔

3 comments:

Copyright © Darood Shareef & Other Wazaif Urang-kurai