Darood Shareef & Other Wazaif: موجودہ خطرناک حالات کے لئے مدنی وظیفہ ۔ درود تنجینا

موجودہ خطرناک حالات کے لئے مدنی وظیفہ ۔ درود تنجینا


موجودہ خطرناک حالات کے لئے مدنی وظیفہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نَحْمَدُہُ وَ نُصَلِیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ وَعَلٰی ا ۤ لِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْن اما بعد
شب جمعۃ المبارک ۸ محرم الحرام ۱۴۳۱ھ کو مدینہ منورہ میں ایک متبع سنت سید بزرگ کو حضور اقدس رحمۃ اللعلمینﷺ کی زیارت ہوئی۔ آپ ﷺ نے فرمایا“میرے محبوب مدنی ” کے وظیفہ (درود تنجینا) کو خوب پحیلائیں۔ ”
خصوصاً پاکستان میں جو حالات ہیں اس کے لئے خصوصی اہتمام سے وظیفہ پڑھیں۔
٭ اس وظیفہ کو اپنے حلقہ اور عوام میں پھیلائیں۔
٭ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی ؒ آفات سے حفاظت کے لئے یہ وظیفہ بعد عشاء ۷۰ بار پڑھنے کو فرمایا کرتے تھے۔ ﴿مکتوب شیخ الاسلام﴾
٭ شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریاؒ نے بھی ایک نیک صالح بزرگ“حضرت موسیٰ ضریر ” کا قصہ“ فضائل درود شریف ” میں تحریر فرمایا ہے۔ وہ فرماتے ہیں“ ایک جہاز ڈوبنے لگا اور میں اس میں موجود تھا اس وقت مجھ کو غنودگی سی ہوئی اس حالت میں رسول اللہﷺ نے مجھ کو یہ درود ﴿درود تنجینا﴾ تعلیم فرمایاکہ جہاز والے اس کو پڑھیں جس کے پڑھنے سے جہاز ڈوبنے سے بچ گیا ”۔
“حکیم الامت حضرت تھانویؒ نے زاد السعید میں اور حضرت ڈاکٹر عبدالحئی صاحبؒ نے اسوہ رسولﷺ میں اس درود شریف کا کثرت سے پڑھنا اور مکان میں چسپاں کرنا تمام امراض وبائیہ، ہیضہ و طاعون وغیرہ سے حفاظت کے لئے مفید اور مجرب ہے اور قلب کو عجیب و غریب اطمنان بخشتا ہے۔ ﴿خوب پڑھیں، خوب پھیلائیں اور نجات پائیں﴾۔

دُرُو ْ دِ تُنَجِیْنَا

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَیٰ سَیِّدِنَا وَ مَوْلانَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلیٰ اٰلِہ وَ اَصْحَابِـہٖ صَلَوٰۃً تُنْجِیْنَا بِھَا مِنْ جَمِیْعِ الْاَھْوَالِ وَالْاٰفَاتِ وَتَقْضِیْ لَنَا بِھَا جَمِیْعَ الْحَاجَاتِ وَتُطَھِّرنَا بِھَا مِنْ جَمِیْعِ السَّیِّئَاتِ وَ تَرْفَعُنَا بِھَا عِنْدَکَ اَعْلَی الدَّرَجَاتِ وَ تُبَلِّغنَا بِھَا اَقْصَی الْغَایَاتِ مِنْ جَمِیْعِ الْخَیْرَاتِ فِی الْحَیَاۃِ وَ بَعْدَ الْمَمَاتِ اِنَّکَ عَلیٰ کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ

ترجمہ: اے اللہ تو ہمارے سردار اور ہمارے آقا محمدﷺ پر اور ہمارے سردار اور ہمارے آقا محمدﷺ کی اولاد پر رحمت نازل فرما ایسی رحمت کہ جس کے ذریعے توں ہمیں سارے خطرات اور آفتوں سے نجات فرمائے اور جس کے ذریعے توں ہماری ساری ضرورتوں کو پورا کرے اور جس کے ذریعے توں ہماریں سارے گناہوں سے پاک کرے اور جس کے ذریعے توں ہمارے درجوں کو اپنے ہاں بلند کرے اور جس کے ذریعے توں ہمیں زندگی میں اور موت کے بعد کی ساری بھلائیوں کے منتہائے مقاصد تک پہنچا دے۔ بے شک توں ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔


محتاج دعا: ﴿حضرت مولانا﴾ محمد عزیز الرحمٰن ہزاروی ﴿دامت برکاتہم﴾

No comments:

Post a Comment

Copyright © Darood Shareef & Other Wazaif Urang-kurai