Darood Shareef & Other Wazaif: شانِ محمد مصطفیٰ ﷺ . Shan e Mustufa [SAWW]

شانِ محمد مصطفیٰ ﷺ . Shan e Mustufa [SAWW]



شانِ محمد مصطفیٰ ﷺ

پرورد گار دو عالم نے جتنا مقام اپنی تمام مخلوق کے اندر سیدنا محمد رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو عطائے فرمایا ہے اتنا مقام کسی اور کو نہیں بخشا، اس مقام تک آج تک نہ کوئی نبی پہنچ سکا ہے نہ کوئی فرشتہ، حضور صلی الله علیہ وسلم کے مقام کا اندازہ کل قیامت کے دن ہو گا، جب تمام انبیائے کرام علی نبینا وعلیہم الصلوٰة والسلام بھی آپ صلی الله علیہ وسلم کی شفاعت کے طلب گار ہوں گے۔ الله تعالیٰ نے جہاں پر آپ صلی الله علیہ وسلم کو اورخصوصیات سے نوازا وہیں پر ایک خاصیت جو صرف آپ صلی الله علیہ وسلم کے ساتھ ہی خاص ہے وہ درود شریف ہے، جس میں نہ کوئی نبی آپ صلی الله علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہے اور نہ کوئی فرشتہ، جو صرف اور صرف آپ صلی الله علیہ وسلم کا ہی خاصہ ہے، یوں تو اگر آپ صلی الله علیہ وسلم کے خصائص، آپ صلی الله علیہ وسلم کے اوصاف ، آپ صلی الله علیہ وسلم کے رفعت ذکر پر بحث کی جائے تو اس کے لیے دفتر چاہیے۔ لیکن پھر بھی بعد میں لکھنے والے کو لکھنا پڑتا ہے بعد از خدا بزرگ تو ئی قصہ مختصر۔

No comments:

Post a Comment

Copyright © Darood Shareef & Other Wazaif Urang-kurai